جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے ،وزیراعظم عمران خان نے افغان تنازعے کا واحد حل بتا دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے،افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے ،پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔منگل کو وزیراعظم عمران خان سے حزب

وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین استادکریم خلیلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں کی طرف سے افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات مضبوط کرناچاہتا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارتی، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں تنازعے کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں، افغانستان میں امن اور استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے اور پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر صادق خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان حزب وحد ت اسلامی کے سربراہ محمد کریم خلیلی کی ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حزب وحدت اسلامی کے سربراہ استاد محمد کریم خلیلی اور ان کے وفد کا استقبال کیا،وزیر خارجہ نے پرامن، معتدل اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کی حمایت کے تسلسْل کی تجدید کی۔ایمبیسڈر صادق خان کے مطابق وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان

اور افغانستان کے عوام مذہب،تاریخ،ثقافت اور روایات کے بندھن سے باہم منسلک ہیں،وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات میں مذید استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کی تجدید کی، انہوں نے باہمی تعلقات کو مظبوط بنانے کے لیے پاکستان کے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔اپنے ٹویٹ میں ایمبیسڈر صادق خان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے

ہمیشہ زور دیا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے،افغانستان تنازع کا بات چیت کے زریعہ حل ہی پیش رفت کا واحد راستہ ہے۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے افغانوں کے زریعہ افغانوں کے لیے ایک تفصیلی کثیر الجہتی حل پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں اب تاریخی کامیابیوں کے

حصول میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا،انہوں نے پاکستان کے افغان امن عمل میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد صادق خان کے مطابق وزیر خارجہ نے زور دیا کہ افغان قیادت کو پائیدار امن کے حصول کے لیے اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے،وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے تمام فریقین پر تشدد میں کمی کے زریعہ جنگ بندی کی طرف پیشرفت کرنے کے مطالبے کو دہرایا۔شاہ محمود نے

افغانستان کے اندر اور باہر موجود امن عمل کے دشمنوں کے کردار پر تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن دشمن خطے اور افغانستان میں امن کو لوٹتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ایمبیسڈر محمد صادق خان نے بتایا کہ استاد کریم خلیلی نے بالخصوص امن عمل اور لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا،استاد کریم خلیلی نے نئی ویزا پالیسی کے زریعہ افغان باشندوں کو سہولت فراہم کرنے اور باہمی تجارت کو استحکام دینے کے حوالے سے پاکستان کے متعدد اقدامات کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…