عمران خان کا ایک معاہدہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتا ہے، برطانیہ سے وزیراعظم کو بڑی پیشکش کر دی گئی

12  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا ایک معاہدہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتا ہے، یہ بات برطانیہ میں موجود معروف صحافی عرفان ہاشمی نے کی، پروگرام کے اینکر نے کہا کہ کیوے مساوی نے پاکستان کے اربوں روپے ٹریس کر لئے تھے وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس اب بھی ایسے پروف ہیں اگر میرے ساتھ موجودہ

وزیراعظم کوئی معاہدہ کر لیں تو وہ رقم میں نکلوا سکتا ہوں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان ان کو آفر کریں تو پاکستان میں اب بھی لوٹا ہوا مال واپس آ سکتا ہے، جس پر عرفان ہاشمی نے کہا کہ کیوے مساوی نے کہا ہے کہ آپ مجھے موقع دیں، اس نے ریفرنس دیا ہے کہ سترہ سال پہلے اگر ہم ان اکاؤنٹس کو سترہ سال پہلے ٹریس کر سکتے ہیں تو سترہ سال بعد ٹیکنالوجی کہاں پہنچ گئی ہے، قوانین اور جدید ٹیکنالوجی میں یہ سب کرنا بہت آسان ہے۔ ان سب چیزوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اب پاکستان حکومت کی کورٹ میں گیند ہے، تمام ثبوت ٹیبل پر موجود ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔براڈ شیٹ کے دعوے پر حسین نواز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی سازشیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازع کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو پی ٹی آئی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔حسین نوز نے کہا کہ نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…