جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے ویزا پابندیاں ختم کر دیں

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیدواری تجارتی تعلقات ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے بنگلا دیش کے وزیر مملکت امور خارجہ سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ

دیشی شہریوں پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں۔مضبوط تعلقات کے لیے غیر تجارتی رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیشی وزیر کو 1974 کے سہ فریقی معاہدے کی نقل فراہم کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل حل کیے گئے تھے۔ہائی کمشنر کی جانب سے اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پیدواری تجارتی تعلقات ضروری ہیں اور اس کے لیے غیر تجارتی رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی اور ایسی کوششیں بروئے کار لائی جائیں جن سے دونوں ملکوں کے تجارتی شعبے کے درمیان وقتا فوقتار بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ برقرار رہے۔واضح رہے کہ 20مئی2019 کو بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کے اجراپر پابندی کے بعد پاکستان آنے والی پروازیں بھی بند کر دی تھیں۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے پروازوں کا اجرا روک دیا تھا۔ بنگلہ دیش نے یہ فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو پاکستان کی جانب سے ویزا کے عدم اجرا پر کیا تھا۔ اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے اور ذرائع کے مطابق اقبال حسین نے جنوری میں پاکستان کو ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی البتہ وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی اقبال حسین کو ویزا میں توسیع نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…