جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کو کس شرط پر باہر جانے دیا گیا تھا؟ حافظ حسین احمد کے حیران کن انکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )جمعیت علما اسلام(ف)سے نکالے گئے حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس شرط پر بیرون ملک جانے دیا گیا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز

کے مطابق حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے پہلے بیماری کا پورا ڈرامہ تیار کیا گیا جس کے بعد چند قوتوں نے انہیں اس شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔جے یو آئی کے 2019 کے آزادی مارچ کو دو اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔ اس وقت پی ڈی ایم کو ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے۔انہوں نے کہا کہ اب جمہوریت نوازی کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ حرف بحرف پورے ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم نے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لیا اور ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا۔اپنے ایک علیحدہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جے یو آئی میں کانٹ چھانٹ کاسلسلہ

شروع کردیا ہے، کانٹ چھانٹ کا پہلا نشانہ مولانا فضل الرحمن بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسا پھینک، تماشہ دیکھ نوازشریف کی ملی بھگت سے محمد علی درانی شہباز شریف اور فضل الرحمن کو ملے، نوازشریف نے

زرداری کوکنٹرول کرنے کے لئے مولانا کو پی ڈی ایم کاسربراہ بنوایا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری نکلے، ضیا الحق کی برسی سے شروع ہونے والی ن لیگ کی سیاست کو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے

اپنا ویٹو کاحق بھی پی ڈی ایم سے منوالیا، سینٹ کا الیکٹرول کالج توڑنے، لانگ مارچ، 20 ستمبر کے تمام فیصلوں کو زرداری اور بلاول نے ویٹو کردیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے فیصلوں پر پانی پھیر کر پیپلز پارٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…