منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار بجلی بحال ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی 850کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 6پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے مطابق سی پی پی اے جی نے 1 روپے 52 پیسے

فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا نے اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت کی تھی ،اتھارٹی نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ،اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،صارفین سے 8 ارب 50 کروڑ روپے مزید وصول کیے جائیں گے، اکتوبر کیلئے 29 پیسے اور نومبر کیلئے 77 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتی ہے، حکومت عوام دشمن فیصلے کر عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں کا

برائے راست اثر غریب طقبے پر پڑے گا، بجلی کے بریک ڈاون کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج بجلی مہنگی نہ ہوتی، وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…