اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں حال ہی میں منعقد ہونیوالی پاک فضائیہ اور چینی ایئرفورس کی مشترکہ مشقوں شاہین فائیو میں چینی پائلٹوں نے پاکستانی پائلٹوں سے ان کی فضائی حربی مہارتوں اور تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
یہبات سی سی ٹی وی کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ روزنامہ نوائے وقت میں جاوید صدیق کی شائع خبر کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے جے 10 سی اور جے الیون سی قسم کے جیٹ طیاروں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ان طیاروں میں بھارت کے رافیل اور ایس یو 30 قسم کے طیاروں کو فرضی جنگ کے ذریعے سیمولیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایک چینی تجزیہ نگار نے سی سی ٹی وی میں اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہونیوالی فضائی مشقوں میں چین کے الیون بی جیت طیاروں، کے جے 500 ایواکس طیاروں کے علاوہ وائی 8 الیکٹرانک وار فیئر صلاحیت رکھنے والے طیاروں نے شرکت کی۔ چین کے ایک ایوی ایشن ایکسپرٹ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ چین کے درمیانے سائز کے جے ایف ٹین سی قسم کے جیٹ طیاروں کے اندر وہی حربی صلاحیتیں موجود ہیں جو بھارت کے رافیل طیاروں میں ہیں جبکہ چین کے جے الیون قسم کے جیٹ طیاروں میں بھارت کے ایس یو 30 قسم کے طیاروں کی جنگی صلاحیتیں موجود ہیں۔