پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ٹیکس وصول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم حکومت نے 6مہینوں میں کتنا ٹیکس وصول کیا؟تفصیلات آگئیں

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدرات کی ۔اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالحفیظ شیخ، شبلی فراز، حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود،

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جاوید غنی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ٹیکس کے نظام میں متعدد اہم اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنایا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینے پر مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔نئے ڈیجیٹل نظام کو اس قدر خودکار بنا دیا گیا ہے کہ اس میں شفافیت کا عنصر نمایاں اور کرپشن و ٹیکس چوری کو کم کیا جا سکے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم کو چھوٹا اور آسان کرکے 5 سے صرف ایک صفحے پر مشتمل بنایا گیا ہے جس میں 200 اینٹریوں کو کم کرکے صرف 24 تک محدود کر دیا گیا ہے. ،سیلز ٹیکس کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی

وصول کردہ رقم میں بھی اضافے کا رجحان ہے جس کی بڑی وجہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ذریعے کمپنی کا براہِ راست تعلق ایف بی آر کے سسٹم سے قائم ہونا ہے ۔وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء ، معاونِ خصوصی رینیو اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ساتھ مجموعی طور نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہا،وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…