جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلیک میل کا لفظ آپ کیلئے نہیں پی ڈی ایم کیلئے بولا تھا، وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کی تفصیلات

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ٹاؤن کے بجائے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مچھ میں شہید کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برداری سے واقعہ پر اظہار افسوس اور ملاقات کی، یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر

وزیراعظم امام بارگارہ ولی العصر نہیں جا سکے جس کے بعد ہزارہ برادری کے عمائدین کی رضامند ی سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے ایکسپو سینٹر کا انتخاب کیا گیا جسے گزشتہ شب سیکورٹی کلیئر نس ملنے کے بعد خصوصی کمانڈوز کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ آپ کے لئے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے لیڈر کے لئے کہا تھا۔ وزیراعظم نے ہزارہ برادری کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے صوبے میں سیکورٹی مربوط بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، سید علی زیدی، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین

شاہ، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ مچھ اور بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفننگ دی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیاوزیراعظم نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا

از سرنو جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات مربوط بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی آمد کوئٹہ میں خصوصی صفائی مہم کی گئی، وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ سے لیکر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، اسپنی روڈ، مغربی بائی پاس، ہزارہ ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم کرتے ہوئے سڑکوں کو صاف کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…