جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تحفظات کا اظہار کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستانی عوام کے لیے250 ملین ڈالر (25 کروڑ ڈالر) سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیرا عظم کو لکھے جانے والے خط میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ کسی

بھی خریداری میں کرپشن روکنے کیلئے پیپرا کے رول نمبر 47 پر عمل درآمد ضروری ہے۔ جو بھی ٹینڈر کئے جائے اس ٹینڈر کے تمام کاغذات پیپرا کی ویب پر مہیا کئے جائیں۔سہیل مظفر نے کہا کہ پوری دنیا میں فی ڈوز ویکسین 4 ڈالر سے37 ڈالر تک ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین کے ریٹس یا ٹینڈر کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی

تعداد 33 ہزار 474 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار351 کیسز، اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار451 ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…