اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

لاہور / اسلام آباد( آن لائن ) احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے23 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے

جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کو متعدد بار بلایاگیا مگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ ریفرنس میں رابعہ عمران اور عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائد وصول کیے۔ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ ذوالفقار گوپانگ کا بیان قلمبند کرلیا۔ سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔ عدالت نے انھیں حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے13جنوری کو جرح کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر گواہان کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنی دیدیا۔دوران سماعت رجسٹرار ایس ای ای ہی محمد نعیم کوروناکی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے جبکہ دوسرے

گواہ احسن اسلم کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے مزید دو گواہان عبدالکبیر اور مہروز اختر کو طلب کرتے ہوئے سماعت14جنوری تک ملتوی کردی۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی اور سابق اکانٹنٹ طفیل قاضی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ معاملہ دفتر خارجہ نے نیب کو بھجوایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…