جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہدا کی تدفین کریں ، وزیر اعظم عمران خان کا فوری کوئٹہ جانے کے بجائے ٹوئٹ پر ہی اکتفا،ساتھ ہی بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (اے پی پی، آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے، حکومت آئندہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہمسایہ ملک فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

اپنے عوام کا اعتماد نہیں توڑوں گا، سوگوار خاندانوں سے دعا اور تعزیت کے لئے حاضر ہو ںگا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیرا عظم نے کہا کہ وہ مچھ میں ہونے والے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہزارہ برادری کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں وہ ان کے دکھوں اور مطالبات سے واقف ہیں۔مستقبل میں اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہمارا پڑسی ملک فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور اس سے پہلے بھی مشکل کی گھڑی میں ان کے پاس آئے تھے۔ بہت جلد ایک مرتبہ پھر تمام سوگوار خاندانو ں سے دعا اور تعزیت کے لئے حاضر ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کبھی اپنے عوام کا اعتماد نہیں توڑیں گے۔ انہوں نے شہداکے لواحقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے عزیزوں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔ادھرمچھ واقعے کے خلاف کراچی میں 6 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل پر کالونی گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے، شارع فیصل پر ملیر 15 کے قریب بھی مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے، ڈرگ روڈ تا ملیر دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی

پر بھی دھرنا جاری ہے، دھرنے کے باعث کیپری سینما سے گرومندر جانے کے لئے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے، متبادل روڈ کے طور پر شہری کوریڈور تھری اور سولجربازار کا روڈ استعمال کریں، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب بھی دھرنا جاری ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے

کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عباس ٹاؤن کے قریب احتجاجی دھرنا ہے، دھرنے کے باعث سہراب گوٹھ سے ٹریفک کو راشد منہاس روڈ موڑا گیا ہے، مسکن چورنگی سے سہراب گوٹھ جانیوالے ٹریفک کو پیراڈائز بیکری کی طرف موڑا گیا ہے،جبکہ نارتھ کراچی پاور ہاوس

چورنگی کے قریب بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔دریں اثناوزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں، وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے۔وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مچھ سانحہ کے شہداء کے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں۔ شہداء کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے۔

وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ جائیں۔انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیراعظم کو فوراً کوئٹہ جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان رات کو ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے ۔کراچی میں پی آئی اے

طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کے لیے وزیراعظم نہیں آئے۔ لوگ بھوک، افلاس، بے روزگاری اور دہشت گردی کے نشانہ پر ہیں، لیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟ قوم نے تاریخ میں ایسی سفاک اور بے رحم حکومت نہیں دیکھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…