منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی گئی،اسامہ ستی قتل اور مچھ واقعہ پر بھی وزیراعظم کے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی کابینہ انسانی جانوں کو بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر بچانے کے لیے وفاقی وزارت صحت کو کوویڈ19- ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی ہے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مچھ بلوچستان واقعہ میں شہید مزدورں اور اسلام

آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے اسامہ ستی اور افواج پاکستان کے شہداء کے لیے دْعا مغفرت ادا کی ۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔کابینہ نے اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔کابینہ کو واقعے کی تفصیل، اسامہ کے والدین کے موقف سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم کا اس موقع پر کہناتھاکہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔اسامہ ستی واقعے پر انصاف ہوگا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے مچھ متاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا، وفاقی کابینہ نے سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کابینہ اجلاس کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کابینہ کو کورونا وبا کی حالیہ صور تحال پر بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پاکستان ایکسپوسینٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے ٹریڈ آرگنائزیشنزایکٹ 2013کی شق نمبر21کے تحت اپیلوں پر فیصلہ دینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔یہ کمیٹی صرف اْس وقت تک مجاذ ہوگی جب تک متعلقہ قانون میں ترامیم مکمل کرلی جائیں۔

کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ملک میں ماہی گیری کے شعبے سے برآمدات کے معیار کو بہتر کرنے کی خاطرانسپکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔یہ کمیٹی ملک میں قائم ہونے والے فیش پراسسنگ پلانٹس کی انسپکشن کے فرائض انجام دے گی۔اس کمیٹی میں وزارت بحری

امور، وزارت کامرس اور پاکستان فیشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔ کابینہ نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر، الٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ استعفیٰ منظور کیااور نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔نئی تعیناتی تک منیجنگ ڈائریکٹر PPIB اس ادارے کی

نگرانی کریں گے۔ کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی کیسز کے مورخہ 31دسمبر 2020ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے انسانی جانوں کو بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر بچانے کے لیے وفاقی وزارت صحت کو کوویڈ19- ویکسین کی خریداری کی منظوری دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…