جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی نے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی، وزیراعظم کا بھی حیرت انگیز فیصلہ

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں شامل غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی نے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے جس پر تحریک انصاف کے نظریاتی رہنمائوں اور کارکنوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ اس ساری

صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ان پر واضح کیاگیا ہے کہ جو لوگ اس وقت عمران خان کی حمایت کررہے ہیں اور ان کی کارکردگی کی پروموشن کررہے ہیں ان کو ہی سینٹ انتخاب میں ترجیح دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے اعجاز چوہدری سمیت بہت سے رہنما ایسے ہیںجو کہ سینٹ کے ٹکٹ کیلئے عمران خان سے امید لگائے بیٹھیں ہیں تاہم عمران خان کے اردگرد معاونین خصوصی اور مشیران کی لابی اپنے لئے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور پرانے کارکنوں کی بجائے چھاتہ بردار معاونین خصوصی کو ہی ترجیح دینگے اور اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، معاونین خصوصی شہزاد اکبر ، شہباز گل ، ندیم بابر کے نام لئے جارہے ہیں کہ انہیں سینٹ کا ٹکٹ دیاجائے گا اور بعد میں وہ وزیر بھی بن سکتے ہیں ۔ اس ساری صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ پارٹی کے پرانے کارکنوں کوہی سینٹ کا ٹکٹ ملے لیکن اس وقت عمران خان کے اردگرد موجود لابی جو غیر منتخب لوگوں پر مشتمل ہے وہ خود کو اس عہدے کیلئے زیادہ موزوں سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…