ملک میرا ہے ، پاکستان میرا ہے ، پاسپورٹ کے مالک یہ ہیں؟ پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق سوال پر نوازشریف کا جواب

5  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی )وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا پاسپورٹ 16فروری سے کینسل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اسی حوالے سے لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ وزیرداخلہ نے آپ کا پاسپورٹ کینسل

کرنے کی بات کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔ان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست این آر او کی مرہون منت ہے، اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بیرون ملک بھاگ جانا ان کا وطیرہ رہا ہے،نواز شریف ماضی میں بھی این آر او لیکر سعودی عرب چلے گئے تھے اور دس سال تک وہاں پر رہے، انہوں نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ انہوں نے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا لیکن سعودی عرب کے شہزادے نے خود اعتراف کر کے انہیں بے نقاب کیا تھا، اب اگر وہ دوبارہ سعودی عرب جاتے ہیں تو ماضی کی یاد تازہ کر دیں گے۔ ماضی میں وزیراعظم سے لیکر وزرااقامے لیکر بیرون ممالک ملازمتیں کرتے رہے ہیں، دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف تحریک چلاتے ہیں، یہ

لوگ خود کرپٹ ہیں، ان کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پاس عوام اور ملکی مفاد کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ان لوگوں کی ساری تحریک ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ہے اسلئے عوام نے انہیں مسترد کر دیا، جلسوں میں ناکامی کے بعد اب یہ لوگ لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…