ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی آخر کار ختم ہو گئی، دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو گئے ہیں، اس بات کا دعویٰ کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح کی جانب سے کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کا برسوں سے جاری بائیکاٹ ختم کر دیا ہے، دونوں ممالک نے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے زمینی اور
فضائی آمد و رفت بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قطر کے لئے سعودی عرب نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود کھول دی ہیں، دونوں ممالک نے اس معاہدے پر فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ خلیجی ممالک کے لئے یہ بڑی خبر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات بحال ہونے کے بعد دیگر خلیجی ممالک بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔