جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے مودی کے رافیل کا توڑ JF-17 تھنڈر بلاک 3 تیار کر لیا جدید ترین جنگی قابلیت سے لیس 14 نئے فورتھ جنریشن لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے مقامی طور پر تیار کردہ 14 جدید ترین فورتھ جنریش جے ایف 17 تھنڈر بلاک III کو ایک سادہ تقریب میں باضابطہ طور پرپاکستان ائیر فورس کے حوالے کر دیا ہے، رپورٹس کے مطابق پی اے ایف کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 ایک نئے راڈار کے

ساتھ آپریشنل ہو گیا ہے اور ہندوستان کے حاصل کردہ رافیل طیارے سے کہیں گنا زیادہ بہتر ہے۔ پاک چین کے تعاون سے تیار کر دہ14طیارے پی اے ایف کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور اب ان طیاروں کو تربیت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ چین پاکستان کو 17 ویں بلاک III ڈوئل سیٹ کو اپنے فضائی دفاعی بیڑے میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کے دوران جے ایف 17 طیارے کے فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے کے بارے میں آگاہ کیا، اس سنگ میل کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے پر ائیر چیف نے چین کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، جے ایف 17 ڈبل سیٹ بھی فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا۔ کامرہ ائیر بیس پر اس طیارے کی پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے۔‎



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…