لاہور(آن ائن)جمعیت علمائے اسلام سے نکالے جانے والے پارٹی رکن مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ علما کی رکنیت کی رجسٹریشن جمعیت علمائے پاکستان کے نام پر ہوئی ہے لیکن پارٹی کے لیٹر ہیڈ پر مولانا فضل الرحمان کا نام چل رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی نے جمعیت کے نام پر ابہام کو جنم دیا، ہماری جماعت کی رجسٹریشن کسی اور نام سے ہوئی جبکہ پارٹی انتخابات کسی اور نام پر لڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا اب کی بات نہیں بعد کی بات ہے لیکن الیکشن کمیشن دستور میں جماعت کا نام دیکھ کر معاملے کا نوٹس لے۔ علما کی رکنیت کی رجسٹریشن جمعیت علمائے پاکستان کے نام پر ہوئی ہے جبکہ انتخابات جمعیت علمائے اسلام کے نام پر لڑے جاتے ہیں۔الیکشن کمیشن کو جمعیت کا پیڈ نظر نہیں آتا،آنکھیں کیوں بند رکھی گئی ہیں۔ اپنے اوپر لگے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کسی بات کی صفائی خود پیش نہ کرو۔ہم الیکشن کمیشن سے جماعت کے معاملے پر رجوع نہیں کریں گے۔ جب الیکشن ہوگا تو دیکھ لیں گے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے پارٹی کو چلا رہے ہیں، جب پی ڈی ایم بنی تو کراچی میں تھا، کسی نے مشورہ نہیں لیا۔ یہ ایک ناکام اتحاد ہے۔ پی ڈی ایم کی 11جماعتوں ایک پیج پر نہیں،ہر کسی کا اپنا مفاد ہے