جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

گر کر سنبھلنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو پیغام

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے نو جوانوں کو پیغام دیا ہے کہ گر کر سنبھلنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔انسپائریشنل نامی ویڈیو سلسلے میں حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ویڈیو جاری کی، جس میں ان کے ایک خطاب سے لی گئی

تقریر کو شامل کیا گیا۔ویڈیو میں جہاں عمران خان کی پرانی تقریر کا حصہ شامل کیا گیا ہے، وہیں ویڈیو میں دیگر حوصلہ و ہمت بڑھانے والے مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔دو منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں عمران خان اپنے خطاب میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ جس نے بھی زندگی میں جتنی اونچائی پر جانے کا سوچا ہے، وہ زندگی سے اس کی امید بھی رکھیں کہ وہ اتنی اونچائی سے نیچے بھی گریں گے۔خطاب میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ زندگی ایک سائیکل کی طرح ہے جو کبھی بھی سیدھی نہیں چلتی۔وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی میں جو بھی مسائل، پریشانیاں یا مایوسیاں آتی ہیں وہ زندگی کو سکھانے اور بہتر بنانے کیلئے آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ زندگی کے برے وقت سے مایوس ہوکر سنبھلتے ہیں تو ان کے آگے جانے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور پھر انہیں کوئی بھی پریشانی یا مسئلہ پیچھے نہیں کر پاتا،وزیر اعظم نے ویڈیو میں کہا کہ جب کوئی شخص گر کر سنبھلتا ہے اور کھڑا ہوکر دوبارہ محنت شروع کرتا ہے تو وہ پہلے سے زیادہ کامیاب ہوجاتا ہے۔وزیر اعظم کی تقریر کے اس حصے میں ان کے گرنے کے پرانے واقعے کی ویڈیو کو چلایا گیا اور پھر ان کی جانب سے گرنے کے بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کامیاب ہونے کو دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ پیغام دنیا کے تمام نوجوان افراد کے لیے ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے جاری کی گئی مذکورہ ویڈیو سے دو روز قبل انہوں نے ریاست مدینہ کی تعمیر کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں قومی اسمبلی سے ان کے پرانے خطاب کو دکھایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…