جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومت کا نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فوری کو منسوخ کردیا جائیگا،پیپلز پارٹی سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی ،یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا ، مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں ،آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام اور 7 ایونیو انٹرچینج بنائیں گے،

اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائیگا،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا ، مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کرپشن تھی اور یہ شکایت تھی کہ چین اور افغانستان کے ویزے اور اس میں توسیع کے لیے پیسے لیے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے مینوئل ویزا ختم ہوجائے گا اور 54 ہزار چینی اور 41 ہزار دوسرے لوگوں کو ویزا ملے گا جبکہ اس کے علاوہ 191 ممالک کو آن لائن ویزا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز کلب اور کلچرل کمپلیکس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ڈی اے میں بہترین کام ہورہا ہے اور مزدوروں کی بہتری کے لیے ان کی یونین کو آئندہ بدھ کو اپنے دفتر بلاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ 7 ایونیو انٹرچینج بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائے گا۔سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ جو میں کہتا تھا اللہ نے وہ پورا کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ

گزشتہ روز خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ یہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں، اگر میں وزیرداخلہ ہوں اور اقامہ لوں تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، مطلب میرا، میری دھرتی پر ایمان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے اس لیے ہوتے ہیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلتے ہیں اور

یہ برداشت نہیں کرتے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم جب بے نقاب ہوتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں لیکن ہم اچھی ٹرانسپورٹ منگا رہے ہیں اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے لگے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئی گاڑیاں اور

ٹرانسپورٹ آنے دیں تمام ناکے ختم کردوں گا۔سیاسی معاملات سے متعلق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں اور چوروں کے لیے بھی، جس نے مذاکرات کرنے ہیں وہ اسمبلیوں میں آکر مذاکرات کرے اور جس نے مال پانی بنایا ہے وہ دوسرے بڑے گیٹ پر آئے۔اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور ویزوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 191ملکوں کے لیے لوگ جو وزارت داخلہ میں قطاریں لگا کر دھکا کھاتے تھے وہ پڑسوں سے ختم ہوجائے گا۔صحافیوں کیلئے نیا سیکٹر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونین کے ذریعہ پلاٹ ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…