بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کا شیڈول دھند کی نذر ، پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے آئندہ چند روز تک مختلف پروازوںکا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ رہے گا، شدید دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات سے بند رکھا گیا تاہم مطلع صاف ہونے پر بتدریج کھول دیاگیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواہ میں شدید دھند کی وجہ سے آئندہ چند روز پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ رہے گا ۔ اندرون ملک پروازیں حد نگاہ بہتر ہونے کی رپورٹ پر چلائی جائیں گی ۔غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ائیر پورٹ پر اتاری جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز پی کے 9248 کو دھند کے باعث لاہور دہند کی بجائے اسلام آباد اتار لیا گیا جو مطلع صاف ہونے پر دوبارہ لاہور کے لئے روانہ ہوئی،مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9716 کو ملتان کی بجائے کراچی اتارا گیا جومطلع صاف ہونے پر دوبارہ ملتان کے لئے روانہ ہوئی ۔ملتان سے مدینہ روانہ ہونے والی پرواز پی کے 9715 3 گھنٹے تاخیر سے ،مدینہ سے لاہور انے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9748 ساڑھے3 گھنٹے،کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز پی کے 340 ایک گھنٹہ اور

فیصل آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 341 پینتالیس منٹ تاخیر سے راونہ ہوئی ۔دھند کے باعث دیگر ائیر لائز کی اندرون اور بیرون ملک سے لاہور آنیو الی پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا ۔ علاوہ ازیں ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے اہم تھری لاہور سے

عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے بند رہی ،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک ،خانیوال سے ملتان ،ٹھوکر ، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں اور مانگا منڈی ،پتوکی، جمبر، پھول نگر ، حبیب آ باد، رینالہ خورد،اوکاڑہ ،گیمبر ،ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی ،میاں چنوں، خانیوال،ملتان ، لودہراں ،بہاولپور اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہی جس کی وجہ سے موٹر وے کو مختلف حصوں سے بند رکھا گیا اور کئی مقامات پر کانوائے میں سفر کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مطلع صاف ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وار کھول دیاگیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…