جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

مولانا اجمل قادری کے دورہ اسرائیل سے متعلق بیانات وزارت خارجہ سے اہم بیان آگیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج،لانگ مارچ اور جلسوں سے یہ حکومت کہیں نہیں جائے گی ان کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کا بھی وہی حال ہو گا جو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا ہوا۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے

کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے وہ پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے۔ میں پی ڈی ایم کو آج کہہ ریا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان 31 جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے وہ 31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں انہیں جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرلیں ۔ پی ڈی ایم، کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جا رہی ہے ،سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔ دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اس پر ہم کل بھی قائم تھے اور آج بھی قائم ہیں اور اب تو اسرائیل نے بھی وضاحت کر دی ہے ۔چنانچہ اپوزیشن نے حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے جو بیانیہ تشکیل دیا تھا وہ دم توڑ چکا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا بیان، میرا بیان اور وزارت خارجہ کی اسٹیٹمنٹس ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے ،نون لیگ کی قیادت کو بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری

کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔ سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ۔

خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے جس میں ان کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی یہ سب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا

کہ گذشتہ دنوں، ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی ناگفتہ بہہ صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت ، دہشت گردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے ۔ ہندوستان، پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے “ای ـ یو، ڈس انفولیب” نے بھارت کے گھناؤنے عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…