جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے بال لگانے والے ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کو انتہائی اہم عہدے سے نواز دیا گیا، حیران کن انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) سربراہ کی تعیناتی کو سفارش اور اقرباء پروری قرار دئیے جانے پر وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کے درمیان شدید جھڑپ وتلخ کلامی،

ہاتھا پائی کی نوبت آنے سے قبل اینکرپرسن نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔گزشتہ روز پی پی پی کے رہنما مصطفی نوازکھوکھر نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ پمز کا سربراہ ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جس نے عمران خان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ جس پر شبلی فراز بھڑک اٹھے اور انہوں نے کہا کہ یہ تقرری میرٹ پر کی گئی ہے۔جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شبلی فراز نے کہا کہ آپ نے ذاتی حملہ کرکے انتہائی گھٹیا کام کیا ہے۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں اس وجہ سے چپ ہوں ورنہ نتائج اچھے نہ ہوتے۔جس پر شبلی فراز نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں گا۔تو مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ میں موقع پر موجود ہوں،جو کرنا ہے کرلو۔اس سے قبل کہ تلخ کلامی مزید بڑھتی اینکرپرسن نے معاملہ رفع دفع کرا دیا اور کہا کہ یہ معاملہ کیفے ٹیریا میں کافی پینے کے بعد ختم ہوگا اور انہوں نے فوراً اپنا پروگرام اللہ حافظ کہہ کر ختم کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…