اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھا نیوالے جمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، وزیر اعظم عمران خان کی اپوزیشن پرشدید تنقید

28  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے۔

جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کرملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر بابراعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…