بہت سے سنگ میل عبور، کئی منصوبوں کی بنیاد فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جان ڈال دی

28  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سال 2020 وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستان نے اس شعبے میں بہت سے سنگ میل عبور کیے اور کئی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی گئی۔گزشتہ سالوں کی نسبت پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے مثبت تبدیلیوں کا

سہرا ملک کے نام کیا۔عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی متحرک ہوئی اور پاکستانی سائنسدانوں نے خود ہی ملک میں ونٹلیٹرز کی کمی پوری کی۔کویڈ 19 سے بچاو کے لیے ماسک ، سنیٹازیر، حفاظتی کٹس سب پاکستان میں تیار کئے گئے۔سال 2020 میں صحت کے میدان میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے پاکستان میں اپنے ہارٹ سٹنٹس، ایکسرے مشین بھی بنائی، الیکٹرانک کے شعبے میں 2 اور 3 پہیوں والی ماحول دوست الیکٹریک بسوں کو بھی اسی سال متعارف کروایا گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ سال 2021 میں بھی اہم پروجکٹس لانچ کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو سنجیدہ لیتے ہوئے اسی طرح ترقی کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کہ فہرست میں صف اول پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…