پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج پر حملہ ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن/این این آئی)وزیراعظم عمران خان ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سات بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کی فیملیز سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے کہا کہ پوری قوم بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے،

ہمارے بہادر سپاہی دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔دہشتگردوں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے دریں اثناء وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فوسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیخ رشید احمد نے کہا ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔جاری بیان بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ‎۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹ پ

ر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید اور6 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں کی نام میانوالی سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار گلزار، حافظ آباد کے سپاہی فیصل، پشین سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالوکیل، کوہاٹ سے سپاہی شیر زمان،

ڈیرا بگٹی سے سپاہی جمال، ڈیرا غازی خان سے عبدالرؤف اورمظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد ہیں۔۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں،دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد

ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژکرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژنہیں کرنے دیں گے اور سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ان حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں، ہم سب کو ان پر فخر ہے، ہم شہید ہونے والے اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیرِ اعلی بلوچستان نے حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…