جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے مزید 58 پاکستانی شہری جاں بحق 1853 نئے کیسز رپورٹ

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 58افراد جاں بحق اور 1853کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوئے ۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1853 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 874 اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 57 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہے، سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب ایک لاکھ 35 ہزار 665 کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا 57 ہزار 215، بلوچستان میں 18 ہزار 075 کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد 37 ہزار 117، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 172 ہوگئی،ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 329 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…