اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت ڈگمگانے لگی ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اہم اتحادی بھی پی ٹی آئی سے ناراض

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(آئی این پی )ایم کیو ایم کے بعد بی اے پی بھی تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ رویہ زیر بحث رہا۔ بی اے پی کے پارلیمانی اراکین نے اتحادی جماعت پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی اور کے پی کے کابینہ میں ہمیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے،اس کے برعکس بی اے پی اراکین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سینیٹ اور کے پی میں سپورٹ کررہی ہے۔ پارلیمانی اراکین کا شکوہ تھا کہ تحریک انصاف نے بی اے پی کو وفاقی کابینہ اور کے پی میں نمائندگی نہیں دی اور وفاق میں جو محکمہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دیا گیا،اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، پارلیمانی اراکین کا مطالبہ تھا کہ جس طرح ایوانوں میں ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں پی ٹی آئی اسی طرح ہمیں نمائندگی بھی دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…