جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اب عمران خان سے بالا بالا اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے، حیران کن انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ محمد علی درانی اور شہباز شریف میں ملاقا ت نہ ہونے پائے، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے معروف صحافی سلیم صافی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹریک ٹو کے

ذریعے بات چیت پر بتایا کہ ٹریک ٹو کے ذریعے بات چیت ہو رہی ہے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ایک پیغام رساں میاں نواز شریف سے ملے تھے اور اسی وجہ سے نواز شریف نے لاہور جلسے میں وہ نہیں کیا جو گوجرانوالہ میں کیا تھا، معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ جو کچھ اب ہو رہا ہے یہ عمران خان نہیں کر رہے،سلیم صافی نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف اور محمد علی درانی کی ملاقات مقتدر حلقوں کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی،معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ملاقات کے روز پورا زور لگا یا کہ یہ ملاقات نہ ہونے پائے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنا بھی عمران خان کا فیصلہ نہیں تھا، یہ فیصلہ بھی کسی کے دباؤ کی وجہ سے کیا گیا، سلیم صافی نے کہا کہ ان باتوں سے ٹریک ٹو پر بات چیت ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…