جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے فضل الرحمن کیخلاف صف بندی کرلی ،ملکربڑا قدم اٹھا لیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)جے یو آئی (ف)سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے 29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی ،مولاناگل نصیب ،مولانا شجاع الملک اور حافظ حسین احمدمتحرک ہو گئے ،چاروں ارکان

نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماں سے رابطے تیز کردیئے ۔ ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا،دوسری جانب سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں مولانا شجاع الملک نے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…