وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کا امکان نئے سال کے آغاز میں اللہ کے گھر سے بڑی خبر آنیوالی ہے

26  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے واضح پیغام آ چکا ہے کہ ہمارا کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے۔

یہ تاثر ختم ہو جانا چاہئے کہ ہمارا کوئی فیورٹ ہے۔بے شک ہمارے تعلقات ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔ سعودی عرب حکومت وقت کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس طرح کی خبریں بھی چل رہی تھیں کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہم نواز شریف کے پیچھے نہیں ہیں۔پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کرونا وائرس پھیلائو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عرب ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صابر شاکر نے کہا کہ سول ملٹری لیڈر شپ اکٹھے عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ایک ملک سے بہت اچھی خبر آئے گی۔ایک ملک سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے انتہائی اچھی خبر آئے گی۔دونوں ممالک کے مابین کچھ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے، میں ا س حوالے سے بہت مطمئن ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…