جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مجھے بلاول بھٹو اور زرداری بھی ایماندار ،تابعدار بنتے نظر آرہے ہیں سلیم صافی نے مریم نواز اور مولانافضل الرحمن کو خبردار کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ نگار سلیم صافی کی جانب سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے بیان کہ ”آئی جی سندھ کو اغوا نہیں کیا گیا تھا” پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری ٹویٹ میں پیپلز پارٹی اور حکومت

کے درمیان ممکنہ ڈیل کا امکان ظاہر کیا ہے۔صحافی سلیم صافی کا ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ”کیا اب بھی کوئی شک رہ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے استعفوں اور کسی اور انتہائی اقدام کے ساتھ جائے گی؟ 2 جنوری کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی استعفے اور دھرنا نہ دینے پر اصرار کرے گی اور غالب امکان یہ ہے کہ نون لیگ بھی اس کی ہمنوا بن جائیسلیم صافی کا ٹوئٹر پر جاری اپنے دوسرے ٹویٹ میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومت کے ترجمانوں کے ہونے والے اجلاس پر کہنا تھا کہ ”کل حکومت کے ترجمانوں کے اجلاس میں صرف مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی پر فوکس کرنے اور ان کی کردارکشی کی حکمت عملی بنائی گئی اور پیپلز پارٹی سے متعلق ہاتھ ہولا رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اندرون خانہ کیا ہورہا ہے؟بعد ازاں صحافی سلیم صافی نے مریم نواز کی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات پر ردعمل

دیتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مولانا اور مریم ،زرداری اور بلاول کے ساتھ ابھی سے معاملات واضح کردیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر پچھتاتے رہیں ۔مجھے تو وہ باپ بیٹا بھی ایماندار اور تابعدار بنتے نظر آرہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…