جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ نواز شریف اور مریم نواز نے صاف انکار کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی+ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائینگے، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا، یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)

کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا، یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ حکومت اور سلیکٹرز کو این آراو دلوانے کیلئے ہے، یہ شوشہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے چھوڑ رہے ہیں، کسی بھی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی باتوں پر اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جس کا مقصد اس نااہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو پی ڈی ایم سے این آراو دلوانا ہے۔ ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے۔ ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہوگا۔واضح رہے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء محمد علی درانی گزشتہ روز سے متحرک ہیں، انہوں نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے جیل میں ملاقات بھی کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…