ریکوڈک کیس میں بری خبر،پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کا حکم

24  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نیٹیتھیان کاپر کمپنی کی پاکستان اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ

ہائی کورٹ نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا ہے،عبوری حکم میں پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم امتناع جاری کیا گیا ہے۔ عبوری حکم برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے سولہ دسمبر 2020 کو جاری کیا۔اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا، حکومت پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی، واضح رہے کہ اکسڈ نے 12 جولائی 2019 کو پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا،پاکستان نے 5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا،مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بنک میں جمع کرانا تھے،مشروط حکم امتناع کی مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی قومی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں داخل کی،مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو غیر ملکی بنک میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی بنک گارنٹی جمع کرنا ضروری تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…