پاکستان اور ایران کا اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہ کرنے کا اعلان

24  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد/تہران (این این آئی)پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دونوں مسلمان ممالک نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ پاکستان اور ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پاکستان کی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے پارلیمانی گروپ برائے القدس کے زیر اہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ عباس گولرو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کی دوستی کی تجاوز کو مسترد کرتا ہے۔اجلاس سے خطاب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف اصولی اور ٹھوس ہے۔ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا چاہے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیں مگر اس کے باوجود پاکستان فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطینی کی حمایت اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے فیصلے پرقائم رہے گا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے حوالے سے غلط پالیسی اپنائی۔ نو منتخب امریکی صدر

جوبائیڈن ٹرمپ کی غلطیوں کی اصلاح کریں۔اس موقعے پرخطاب کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار عباس گولرو نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا پابند ہے۔ ہم کسی دبائو یا بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوںگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…