اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملا عبدالغنی برادر نے تنگ آکر ڈونلڈ ٹرمپ کا فون کاٹ دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی سپرپاور امریکا کے صدر نے ان سے فون پر طویل گفتگو کی ہے اور ٹرمپ نے اتنی طویل گفتگو شروع کردی کہ انہوں نے 35منٹ بعد امریکی صدر کی کال کاٹ دی۔

کوئٹہ میں افغان مہاجرین کو تعلیم دینے والے مدرسے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ ہم افغانستان کے اندر اس وقت تک مذاکرات نہیں کریں گے جب تک افغانستان کی فضائی حدود امریکیوں اور اتحادیوں کے قبضے میں ہے،انہوں نے کہا کہ کل تک جو ہمیں حقیر سمجھتے تھے آج وہ ہمارے وفود کا کھڑے ہوکر استقبال کرتے ہیں، ملابرادر نے کہا یہ جہاد کی برکات ہیں، دشمن ہمیں بیس سال میں پوری دنیا کی طاقت لگا کر بھی زیرنہیں کرسکا اور آج وہ ہمارے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہے، دوسری جانب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 4ہزار سکول وکالج اور 2سوہسپتال کھولنے کے لیے افغان طالبان سے براہ راست معاہدہ کیا ہے جس کے تحت افغانستان میں یونیسیف اور طالبان مل کر سکول وکالج اور ہسپتال قائم کریں گے ،اس معاہدے میں موجودہ افغان حکومت کا کہیں ذکر نہیں ہے ،معاہدے میں اس عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے

کہ مستقبل میں یونیسیف طالبان کے ساتھ مل کر مزید تعلیمی ادارے ہسپتال اور صحت کے مراکزقائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اسی طرح ایک معاہدہ عالمی ادارہ صحت نے براہ راست افغان طالبان کے ساتھ ہوا ہے اس معاہدے میں بھی اشرف غنی حکومت کا کہیں ذکر نہیں۔یاد رہے کہ طالبان وفد نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…