منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

استعفوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے صورتحال پر مولانا فضل الرحمن نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ّاسلام آباد ( آن لائن)قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں اور پیپلز پارٹی نے واضح طور پر موقف اختیار کیا کہ وہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے دینے کے حق میں نہیں جبکہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لے گی

اور اس کے لئے امید واروں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں ۔دوسری طرف نواز شریف سینیٹ انتخاب سے پہلے استعفے دینے کے حق میں ہیں ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اس ساری صورت حال پر غور کے لئے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے متعدد بار ٹیلی فونک روابط ہوئے ہیں جس میں آصف زرداری نے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیے جائیں،ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ میدان کو کھلا نہیں چھوڑنا چاہیے ،پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے ،ہماری جماعت سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر متفق ہے تاہم آصف زرداری کی رائے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شرف نے اختلاف کیا ہے اور کہا کہ اس وقت ہم عوام

میں کھڑے ہیں اور اس جعلی سسٹم کے خلاف لڑرہے ہیں ،ایک طرف جعلی سسٹم اور دوسری طرف اس جعلی سسٹم میں حصہ لینا تضاد ہوگا جس سے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو دھچکا لگے گا ،نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم استعفے دے دے تو سینیٹ الیکشن کرانا مشکل ہوگا۔تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…