اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ریلی مردان جلسے گاہ کی طرف رواں دواں ہے ۔نجی ٹی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی کی ریلی میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ
آج حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیںجلسے میں شرکت کیلئے پی ڈی ایم اتحادی جماعتوں کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،تاہم اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مریم نواز کی ریلی میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت میں ریلی اور جلسہ عام حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کا دوسرا فیز ہے۔ جلسے سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، یوسف رضاگیلانی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس احمد نورانی سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔مریم نواز کی ریلی کرنل شیر خان انٹرچینج سے نوشہرہ روڈ پہنچیں گی۔ مولانا فضل الرحمان تخت بھائی سے قافلے کی شکل میں مردان پہنچیں گے۔