بھارت کو ہمیشہ جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دبنگ اعلان

23  دسمبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ بین الاقوامی قوانین و اقدار کے برخلاف اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو ہدف بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں بالخصوص حال ہی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی اور ملک کے وقار اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔قبل ازیں کنٹرول لائن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…