پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور رابعہ عمران سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر دی گئیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس حکومت نے 15 روز تک چھپا کر رکھیں، میری صحت ٹھیک نہیں، میڈیکل رپورٹس میں بتا دیا گیا۔شہباز شریف نے استدعا کی کہ 15، 20 سال سے میرا معائنہ کرنیوالے ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے۔ جس پر جج نے ہدایت کی کہ آپ تحریری درخواست دیں، اس کو دیکھوں گا۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز صرف ہڈیوں کے ڈاکٹرز جیل آئے، حکومتی میڈیکل پینل میں کینسر کے ڈاکٹرز شامل نہیں تھے، عدالت پیشی کے باعث ڈاکٹرز کا بورڈ آیا، میڈیکل بورڈ حیران تھا دیگر ڈاکٹرز کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…