بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

4 بڑے شہروں میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،مرنیوالوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز

datetime 19  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 87افراد چل بسے ،مزید 3179کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار922 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 62 لاکھ 64 ہزار 135 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ 29ہزار83 ، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، اسلام آباد میں 35 ہزار 905، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 922 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 41، پشاور 21 فیصد

جبکہ لاہور میں 34 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 649 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 501 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…