اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن نے سینٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ن لیگ کے رہنما رانا ثنائ اللہ نے میاں جاوید لطیف کے بیان کو سستی شہرت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا گیارہ فروری سے قبل اگر
سینٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیر آئینی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ فروری سے قبل سینٹ انتخاب کا شیڈول جاری ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ انہون نے کہا ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا اگر گیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے،کہ انتخاب 8مارچ کے بجائے3مارچ کو ہو۔ انہوں نے کہا میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے۔ انہوں نے کہا میاں جاوید لطیف نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے میڈیا میں بیان دیا، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا عدالت صرف مسلم لیگ ن لے کر جائیگی یا پوری اپو زیشن ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسا وقت آئیگا تو پوری اپوزیشن مل کر فیصلہ کریگی۔