عمران خان کا قریبی دوست اسرائیل کیلئے لابنگ کرنے لگا اسلام آباد میں رہنے والی خاص شخصیت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

17  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک قریبی دوست اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان خود ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ میں اسرائیل

کو تسلیم نہیں کروں گا،میں مسلمان ہوں، لیکن وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت ہی قریبی ساتھی جو پاکستان کا نیشنل بھی نہیں ہے وہ اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔وہ شخص اسلام آباد میں بیٹھ کر اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر ہی کے چراغ سے لیکن افسوس کہ ہمارا رہبر سویا رہا یا انہوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ چند دن پہلے پاکستان کے اعلی سطح وفد نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے برطانوی پاسپورٹ حامل مشیر نے لندن سے برٹش ائیر ویز کے ذریعے تل ابیب کا سفر کیا۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایشیائی ملک یادورہ کرنے والے افراد کا نام ظاہر نہیں کرسکتے۔لیکن یہ رپورٹ کرسکتے ہیں کہ مشیر کی سربراہی میں وفد نے بیت المقدس (تل ابیب)میں اسرائیل کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ اخبار Israel Hayom نے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم اسرائیلی ٹی وی آئی24کو انٹرویود

یتے ہوئے برطانوی تھنک ٹینک اسلامک تھیالوجی آف کاونٹر ٹیررزم کے بانی نور ڈاہری اور میڈیا Belaazنے ٹویٹ میں پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورے کی تصدیق کی ہے۔ متعدد تھنک ٹینک نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ نور ڈاہری نے متعدد ٹویٹس کیے جس کے مطابق

پاکستانی مشیر نے 20نومبر کی صبح آٹھ بجے لندن کے ایتھرو ائیرپورٹ سے برٹش ائیرویز کی فلائیٹBA0165 سے تل ابیب کا سفر کیا، سفر کرنے والے شخص نے بزنس کلاس بک کرائی تھی اور و ہ پاکستان سے لندن پہنچے تھے، ٹویٹس میں دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس

ذرائع کے مطابق اسرائیل کو باضابطہ پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان نے اس کیلئے اپنے قریبی ساتھی کا انتخاب کیا اور انہیں اسرائیل کو پاکستان کا حساس پیغام دینے کے لئے اوورسیز سے بلایا۔ اسرائیلی حکام نے تل ابیب ائیر پورٹ پر استقبال کیا اور انہیں اسرائیلی وزارت خارجہ لے جایا گیا۔

جہا ں وہ متعدد سیاسی اور سفارتی حکا م سے ملے اور پاکستانی وزیر اعظم کا پیغام دیا۔ انہوں نے چند دن اسرائیل میں قیام کیا،جہاں وہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہین سے ملے ۔ اس خبر کے انکشاف کے بعد ٹویٹر پر اسرائیل کون غدار گیا تھا کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…