اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

پراپیگنڈے کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ زلفی بخاری سوشل میڈیا پر جاری مہم پر پھٹ پڑے

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی ایما پر میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے ، اپوزیشن کے اتنا گرنے پر رحم آرہا ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ بھارت اور اسرائیل کی ایما پر ہورہا ہے۔ جس سے اپوزیشن کی مایوسی واضح ہے تاکہ کوئی تنازع پیدا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ میرے خلاف تھا تو میں واضح کرتا ہوں کہ میں اس روز ڈپٹی کمشنر کے ساتھ راولپنڈی میں تھا ، جس کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپوزیشن کے اس حد تک گرنے پر رحم آرہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے پاکستان کا موقف بہت واضح کردیا ہے اور ہم سب اس پر قائم ہیں۔ علاوہ ازیں اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے نمائندہ خصوصی وزیراعظم حافظ طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذاہب و مکاتب فکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل نہ کوئی حکومتی نمائندہ گیا ہے اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات ہیں ، افواہیں پھیلانے والے پاکستان

کا اسلامی دنیا میں تشخص خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ چند دن پہلے پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے برطانوی پاسپورٹ حامل مشیر نے لندن سے برٹش ائیر ویز

کے ذریعے تل ابیب کا سفر کیا۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایشیائی ملک یادورہ کرنے والے افراد کا نام ظاہر نہیں کرسکتے۔لیکن یہ رپورٹ کرسکتے ہیں کہ مشیر کی سربراہی میں وفد نے بیت المقدس (تل ابیب)میں اسرائیل کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

اخبار Israel Hayom نے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم اسرائیلی ٹی وی آئی24کو انٹرویود یتے ہوئے برطانوی تھنک ٹینک اسلامک تھیالوجی آف کاونٹر ٹیررزم کے بانی نور ڈاہری اور میڈیا Belaazنے ٹویٹ میں پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورے کی تصدیق کی ہے۔ متعدد تھنک ٹینک نے

بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ نور ڈاہری نے متعدد ٹویٹس کیے جس کے مطابق پاکستانی مشیر نے 20نومبر کی صبح آٹھ بجے لندن کے ایتھرو ائیرپورٹ سے برٹش آئیرویز کی فلائیٹBA0165 سے تل ابیب کا سفر کیا، سفر کرنے والے شخص نے بزنس کلاس بک کرائی تھی اور و ہ پاکستان

سے لندن پہنچے تھے، ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اسرائیل کو باضابطہ پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان نے اس کیلئے اپنے قریبی ساتھی کا انتخاب کیا اور انہیں اسرائیل کو پاکستان کا حساس پیغام دینے کے لئے اوورسیز سے بلایا۔ اسرائیلی حکام

نے تل ابیب ائیر پورٹ پر استقبال کیا اور انہیں اسرائیلی وزارت خارجہ لے جایا گیا۔ جہا ں وہ متعدد سیاسی اور سفارتی حکا م سے ملے اور پاکستانی وزیر اعظم کا پیغام دیا۔ انہوں نے چند دن اسرائیل میں قیام کیا،جہاں وہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہین سے ملے ۔ اس خبر کے انکشاف کے بعد ٹویٹر پر اسرائیل کون غدار گیا تھا کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…