جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کا جلسہ ن لیگیوں نے مینار پاکستان کے گیٹ کا تالہ توڑ دیا رکاوٹوں کے باوجود پہنچو ،مریم نواز کی کارکنوں کو ہدایت

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی کارکنوںنے لاہور کے مینارِ پاکستان گرائونڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا توڑ دیا۔تالا توڑنے کے بعد نون لیگی کارکنوں نے اسٹیج کی تیاری کا سامان اندر پہنچا دیا جس کے بعد مینارِ پاکستان کے احاطے میں سٹیج بنانے کا کام جاری ہے۔

مینارِ پاکستان گراونڈ میں کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے پہلے مرحلے کا آخری جلسہ کل اتوار کو مینا رپاکستان پر شیڈول ہے تاہم اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی صورت میں حکمت عملی کے طور پر سڑک پر بھی جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر متبادل پلان بھی تیار کر رکھے ہیںجس کا مقصد جلسے کو کسی نہ کسی صورت کامیاب بنانا ہے ۔پی ڈی ایم کے لاہو رکے جلسے میں ملک بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے تمام کارکنان کو ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کر کے لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اراکین اسمبلی ، عہدیدار او رٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچیں گے ۔ یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ کارکنوں کو جہاں پر روکا جائے وہیں پر دھرنا دیدیا جائے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا

ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جاتی امراء میں مرکزی قیادت اور سینئر رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورت اجلاس بھی متوقع ہے جس میں تحریک کے آئندہ مراحل کیلئے حتمی فیصلوںپر غوروخوض کر کے اس کا جلسے میں اعلان کیا جائے گا،پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان

آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھرپو رشرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرکے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…