جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آرہی ہیں اور نومبر میں بھی ترسیلات زر میں اضافہ جاری رہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے مزید اچھی خبر ہے کہ ماہِ نومبر کے

دوران بھی بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر بڑھتی رہیں، یوں یہ مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت 2.4 فیصد جبکہ نومبر 2019 کے مقابلے میں 28.4 فیصد اضافے کے ساتھ یہ ترسیلاتِ زر 2.34 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ترسیلات زر نے مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالر کے ہندسے کو عبور کیا اور یہ ماہ اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر 14.1 فیصد بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔مرکزی بینک کے مطابق ورکرز ترسیلات زر اکتوبر کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اکتوبر کے مقابلے میں 14.1 فیصد اضافہ تھا۔مالی سال 2021 (جولائی سے اکتوبر) کے دوران ورکرز کی ترسیلات زر میں 9 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.5 فیصد کا اضافہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کے ڈھانچے اور اس کی حرکات میں بہتری، پاکستان ریمیٹنس انی شی ایٹو کے تحت سرگرمیوں کو باضابطہ کرنے اور محدود سرحد پار سفر کی کوششوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…