پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان معاشی پابندیوں سے بچ گیا امریکی صدارتی استثنیٰ مل گیا‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن) پاکستان مبینہ طور پر مذہبی آزادی کیخلاف ورزی کرنے والے9 ممالک کی فہرست میں شامل ہونے اور معاشی پابندیوں سے بھی بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 2روز قبل امریکا کی جانب سے 9ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت 9 مختلف ممالک کو سال 2019-20 کے دوران مبینہ طور پر مذہبی آزادی کی

خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہےلیکن پاکستان امریکی صدارتی استثنیٰ ملنے کی وجہ سے بچ گیا ہے اگر پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا جاتا تو ایسی صورتحال میں ملک کو سنگین معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا ۔ دوسری جانب امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت امریکا نے چین، ایران، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، نائیجیریا، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹریا کو ‘خاص تشویش والے ممالک(سی پی سی) میں شامل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں مذکورہ بالا ممالک پر مذہبی آزادی کی بے حد، منظم اور جاری خلاف ورزیسے منسلک ہونے یا اسے برداشت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔سیکریٹری اسٹیٹ نے کامروس، کیوبا، نیاکاراگوا اور روس کو ان حکومتوں کی خصوصی نگرانی فہرست میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا جو ‘مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں سے منسلک یا انہیں برداشت کررہے ہیں۔ پورٹ میں کہا گیا “توہین مذہب اور احمدی مخالف قوانین کا منظم نفاذ اور مذہبی اقلیتوں بشمول ہندو مسیحیوں اور سکھوں کی اسلام میں جبری تبدیلی کو روکنے میں حکام کی ناکامی نے مذہبی اور عقائد کی آزادی کو شدید محدود کردیا ہے”۔اس کے علاوہ رپورٹ میں امریکا نے الشباب، القاعدہ، باکو حرام، حیات تحریر الشام، حوثیوں، داعش، داعش سہارا کبریٰ، داعش جنوبی افریقہ، جماعت نصر السلام والمسلمین اور ان کے علاوہ طالبان کو بھی نامزد کیا۔ان تنظیموں کے ساتھ طالبان کی

شمولیت نے واشنگٹن میں مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا جنہوں نےپیش گوئی کی اس سے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تکمیل کے لیے امریکی کوششیں پیچیدہ ہوسکتی ہیں۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ اور داعش خراسان کی خاص تشویش کی تنظیموں میں پہلے سے موجودگی کی تجدید نہیں کی کیوں کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے قبضے میں موجود سارا علاقہ ان کے

ہاتھ سے نکل چکا ہے’۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے ‘ گزشہ برس نمایاں اورٹھوس پیش رفت’ پر ازبکستان اور سوڈان کو خصوصی نگرانی فہرست سے خارج کرنے کا بھی اعلان کیا۔خیال رہے کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی جو ان نامزدگیوں کو تجویز کرتا ہے اس نے اپریل 2020 میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کو ‘خاص تشویش والے ممالک’ کی فہرست میں سب سے آخری درجے پر رکھا تھا۔

گزشتہ برس کی فہرست میں بھارت کو ‘دوسرے درجے کے ممالک’ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بھارت خاص تشویش والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…