جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھارت کا جعلی خبروں سے پاکستان کو بدنام، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو گمراہ کرنیکا انکشاف،ای یو ڈس انفولیب کی تحقیق نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق میں بتایاگیاکہ ای یو کرانیکل ویب سائٹ بھارتی پروپیگنڈا مہم میں نیا اضافہ ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بہت سے کالم یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے ناموں سے غلط طور پر منسوب کیے جاتے ہیں، ایسے صحافی جو بظاہر موجود نہیں ہیں۔ پاکستان مخالف مواد کو دوسری ویب سائٹوں سے لے کر اسے بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے۔بھارتی ادارہ سری واستوای یو کرانیکل ویب سائٹ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم بھارتی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے جبکہ پاکستان اور چین کیخلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی ای یو کرانیکل ویب سائٹ کے مواد کی اپنے ملک میں تشہیر کرتی ہے جسے بزنس ورلڈ میگزین اور دیگر تشہیری ادارے دوبارہ شائع کرتے ہیں۔اس کے ذریعے پاکستان مخالف بیانے کو بھارت اور یورپی یونین میں فروغ دیا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق ای یو کرانیکل ویب سائٹ کا اہم ہدف برسلز نہیں بلکہ بھارتی تشہیری ادارے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر مرکزی دھارے میں شامل بھارتی اشاعتی اداروں کیلئے معلومات کے ذریعہ کا

کام کرتی ہے۔ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق ای یو کرانیکل، ساتھ ایشیا ڈیموکریسی فورم، احباب گلگت بلتستان تنظیم اورکے ناموں سے کام کرنے والے سماجی اداروں کو منظم کرتا ہے جو یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی اثر ورسوخ کو بڑھاوا دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بھارتی موقف کو آگے بڑھانا ہے۔ای یو ڈس انفو لیب نے ای یو کرانیکل کو انڈین کرانیکل آپریشن کا نام دیا ہے۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…