حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی پی ٹی آئی اور ن لیگ میں معاملات کیسے طے پائے؟تہلکہ خیز انکشافات

3  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو ان کی خصوصی درخواست پر 15دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے خصوصی طورپر درخواست کی تھی کہ انہیں ون ٹائم

بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے ان کا نام ای سی ایل اسے نکالا جائے کیونکہ ان کی بہن اور بہنوئی امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کی حالت بہتر نہیں ہے اور وہ ان سے ملنے کیلئے جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مقتدر حلقوں سے بھی ون ٹائم اجازت دینے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ شاہد خاقان عباسی امریکہ جاتے ہوئے لندن میں بھی رکیں گئے اور ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مقتدر حلقوں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور انہی بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب وزارت داخلہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی خصوصی درخواست پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…