پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک چین افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیرِ قومی دفاع جنرل وی فینگے نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔چین کے وزیر قومی دفاع نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی و عالمی فورمز پر تمام اہم ایشوز پر پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں، مستقبل کے چیلنجز کے تناظر میں ہمارے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفد کی صورت میں مذاکرات ہوئے جس میں دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر چینی وزیر قومی دفاع نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…