مزید 54 افراد کرونا سے زندگی کی بازی ہارگئے مثبت کیسزکی شرح7 فیصد سے تجاوز،3اہم ترین شہر وائرس کا بڑا ٹارگٹ، این سی او سی میں اہم انکشافات

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی مچانے لگی، مہلک وبا نے ایک دن میں مزید 54 جانیں لے لیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس

کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں طبی ماہرین کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 112 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر

آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور

4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔ این سی او سی اجلاس کے شرکا کو علما اورشادی ہالزایسوسی ایشنزکے ساتھ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام کی

حفاظت اوران کی صحت کیلیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے وزارت صحت نے ایس او پیزعمل درآمد کیلیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ تمام صوبے ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران مساجد میں ایس او پیز پرعملدرآمد اور

علمائے کرام کی جانب سے آگاہی کی تعریف کی گئی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 89ہزار311 متاثر ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار980، خیبرپختونخوا46 ہزار281، سندھ ایک لاکھ 68 ہزار783،

پنجاب ایک لاکھ 17 ہزار160، بلوچستان 17 ہزار8، آزاد کشمیرمیں6ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار945افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار885، خیبر پختونخوا ایک ہزار346، اسلام آباد305، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں155 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…